ٹھل:پولیس آپریشن، جرائم پیشہ عناصر کے گھروں کو آگ لگا دی

ٹھل:پولیس آپریشن، جرائم پیشہ عناصر کے گھروں کو آگ لگا دی

ٹھل (نمائندہ دنیا) جونگل کے قریب پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑا آپریشن کیا۔ ایس ایس پی جیکب آباد فیضان علی ملک کے حکم پر ایس ایچ او علی گل چولیانی کی قیادت میں پولیس نے گلاب بنگلانی، مستی بنگلانی، لوتھر عرف کرم بنگلانی، یاقب بنگلانی، نثار بنگلانی، انیس بنگلانی اور شہزادو بنگلانی کے گاؤں پر چھاپہ مارا۔

پولیس کے پہنچنے سے قبل ملزمان گھر خالی کرکے فرار ہوگئے ، جس کے بعد پولیس نے ملزمان کے گھروں کو آگ لگا دی۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان چوری، ڈکیتی اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب تھے ۔ آپریشن کے دوران کچھ مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ، جن کا ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے ۔ ایس ایچ او علی گل چولیانی کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...