آئی بی اے ٹیسٹ پاس امیدواروں کاآفر آرڈرز نہ ملنے پرمظاہرہ

آئی بی اے ٹیسٹ پاس امیدواروں کاآفر آرڈرز نہ ملنے پرمظاہرہ

پی پی قیادت جی ایس ٹی، پی ایس ٹی امیدواروں کوملازمت فراہم کرے ،مطالبہ

حیدر آباد (بیورو رپورٹ) محکمہ تعلیم سندھ میں جی ایس ٹی اور پی ایس ٹی کے سکھر آئی بی اے ٹیسٹ پاس 40 پلس ویٹنگ لسٹ امیدواروں نے آفر آرڈرز جاری نہ ہونے کیخلاف ظہیر عباس، فہد شیخ، عارف کلیری، سعدیہ، ثمینہ بلوچ اور دیگر کی قیادت میں حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے کہا کہ جی ایس ٹی اور پی ایس ٹی کے 40 یا اس سے زائد نمبر حاصل کرنے والے امیدوار کئی ماہ سے اپنے مطالبات کے حق میں پرامن احتجاج کر رہے ، لیکن افسوس کوئی توجہ نہیں دی جا رہی۔

سندھ میں اساتذہ کی 15 ہزار سے زائد اسامیاں خالی اور سیکڑوں اسکول اساتذہ سے محروم ہیں، لیکن اس کے باوجود امیدواروں کو ملازمتیں نہ دینا معاشی قتل عام کرنے کے مترادف ہے ۔ سندھ حکومت نے 40 پلس امیدواروں کا مسئلہ حل کرنے کیلئے کمیٹی بھی تشکیل دی تھی، تاہم تاحال کوئی نتیجہ سامنے نہیں آیا۔ مظاہرین نے پیپلز پارٹی قیادت وزیراعلیٰ اور وزیر تعلیم سے اپیل کی کہ 40 پلس نمبر حاصل کرنے والے امیدواروں کے مسئلے کا نوٹس لے کر ملازمتیں فراہم کی جائیں تاکہ ان کی پریشانی ختم ہو سکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...