اندرون سندھ:شہدا کارساز کی 19ویں برسی منائی گئی

اندرون سندھ:شہدا کارساز کی 19ویں برسی منائی گئی

پی پی رہنماؤں و کارکنوں کی گڑھی خدابخش میں مزار شہدا پرحاضری،خراج تحسین پیشجمہوریت کیلئے جانیں قربان کرنے والوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،مقررین کا خطاب

لاڑکانہ، نوڈیرو، ماتلی، بدھوٹالپر (بیورورپورٹ، نمائندگان دنیا) پیپلز پارٹی ضلع لاڑکانہ اور سٹی ڈسٹرکٹ کی جانب سے جانثاران بے نظیر، شہدا کارساز کی 19ویں برسی گڑھی خدابخش بھٹو میں شہدا کارساز کے مزاروں پر انتہائی عقیدت و احترام سے ساتھ منائی گئی۔ اس موقع پر قرآن خوانی، اور فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا، جس میں بلاول بھٹو کے پولیٹیکل سیکریٹری جمیل احمد سومرو، رکن اسمبلی خورشید احمد جونیجو، اعجاز احمد لغاری سمیت پارٹی کارکنوں اور عہدیداروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر شہدا کارساز کی جمہوریت، عوامی حقوق اور پیپلز پارٹی کے لیے دی جانے والی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ دوسری جانب، چیئرمین دڑی ٹاؤن شاہ رخ انور سیال نے گڑھی خدا بخش بھٹو پہنچ کر سانحہ کارساز کے گمنام شہدا کے مزار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

ماتلی میں سپاف ضلع بدین کے رہنما شاکر چانڈیو کی جانب سے سانحہ کارساز کے شہدا کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ماتلی کے محمدی چوک پر دعائیہ تقریب منعقد کی گئی، جس میں شمعیں روشن کرکے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔تقریب میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں، منتخب نمائندوں اور کارکنوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے تنزیلہ ام حبیبہ ، میر حاجن ٹالپر، تنویر سریوال، چیئرمین میونسپل کمیٹی ماتلی حاجی رضوان قائمخانی ودیگر نے کہا کہ سانحہ کارساز ملکی تاریخ کا افسوس ناک واقعہ ہے ، جمہوریت کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...