لیاری ٹاؤن کے کنٹریکٹ ملازمین کی چار ماہ سے تنخواہیں بند
کراچی(این این آئی) لیاری ٹاؤن کے محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت میں 2012 سے کنٹریکٹ اور یومیہ اجرت کی بنیاد پر کام کرنے والے 200 سے زائد ملازمین کو عدالتی حکم کے باوجود مستقل نہیں کیا گیا۔۔۔
جبکہ انہیں گزشتہ چار ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی بھی نہیں ہوئی۔سجن یونین کے مرکزی صدر سید ذوالفقار شاہ نے وزیر بلدیات سندھ اور سیکریٹری بلدیات سے مطالبہ کیا ہے کہ ملازمین کی مستقلی اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا فوری نوٹس لیا جائے ۔ ملازمین کو مستقل نہ کیے جانے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست بھی زیر التوا ہے ۔ تنخواہیں نہ ملنے کے باعث متاثرہ ملازمین اور ان کے خاندان شدید معاشی مشکلات کا شکار ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments