کراچی نیشنل موومنٹ کے رہنماؤں کا کورنگی کا دورہ
کراچی(پ ر)کراچی نیشنل موومنٹ کے کنوینر اشرف جبار کی قیادت میں سپریم کونسل کے اراکین سردار محمد اقبال،ظفرال جمیل شیخ، یوسف امام اور اسلم خان نے کورنگی کا دورہ کیا۔
دورے میں مختلف مقامات پر کارنر میٹنگز منعقد کی گئیں، جن میں بہاری کمیونٹی سمیت اہلِ کراچی سے خطاب کیا گیا ۔کارنر میٹنگز کے دوران کراچی کو درپیش بنیادی مسائل، شہر کی ترقی، بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ رہنماؤں نے شرکاء کو یقین دلایا کہ کراچی نیشنل موومنٹ عوامی مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ کوششیں کرے گی اور بہاری کمیونٹی سمیت تمام شہریوں کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر اجاگر کرنے اور ان کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments