شبیر قائم خانی کی شعبہ اقلیتی امور کے عہدیداران سے ملاقات
کراچی (این این آئی)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی رہنما شبیر قائمخانی نے مرکز بہادرآباد میں شعبہ اقلیتی امور کے انچارج پطرس یوسف مسیح اور دیگر مرکزی عہدیداران سے ملاقات کی۔۔۔
جس میں تنظیمی امور اور نئے انتظامی یونٹس کی تشکیل کے حوالے سے اقلیتی برادری میں آگاہی مہم چلانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں مختلف کمیونٹیز میں کارنر میٹنگز کے انعقاد کی حکمت عملی بھی طے کی گئی۔ اس موقع پر مرکزی اقلیتی کمیٹی کو ہدایت کی گئی کہ وہ دیگر مرکزی شعبہ جات کی طرح پارٹی پالیسی کے مطابق اپنی تنظیمی سرگرمیاں بھرپور اور مؤثر انداز میں جاری رکھے ۔اس موقع پر ارکان سندھ اسمبلی مہیش کمار حاسیجا اور انیل کمار رتنانی بھی موجود تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments