پانی وبجلی کی عدم فراہمی پراحتجاج،حب ریورروڈ بلاک
کراچی (اسٹاف رپورٹر)مواچھ گوٹھ میں پانی اور بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف علاقہ مکینوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ مشتعل مظاہرین حب ریور روڈ پر نکل آئے اور رکاوٹیں ڈال کو سڑک کو ٹریفک کیلئے مکمل بند کردیا۔
مظاہرین کے مطابق علاقے میں بجلی کی طویل اور غیر علانیہ بندش کے باعث معاملات زندگی گزارنا مشکل ہوگیا ہے ، بجلی کی بندش کے باعث پانی کی کمی کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ مظاہرے میں شریک افراد نے انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔احتجاجی مظاہرے میں مرد اور بچے بڑی تعداد میں شریک ہوئے اور احتجاج کے باعث حب ریور روڈ اور نادرن بائی پاس دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے بند کردئیے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments