لائنز ایریا میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، سرکاری اراضی پر قبضہ ختم

 لائنز ایریا میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، سرکاری اراضی پر قبضہ ختم

کراچی (این این آئی)ادارہ ترقیات (کے ڈی اے ) نے لائنز ایریا میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے خصوصی آپریشن شروع کردیا ہے ، جس کے دوران ایک پلاٹ پر قائم غیر قانونی قبضہ ختم کرا کر سرکاری اراضی واگزار کرالی گئی۔

ڈی جی کے ڈی اے زین العابدین انصاری کی ہدایات پر پروجیکٹ ڈائریکٹر لائنز ایریا محمد عمر فاروق اور انہدامی کارروائیوں کے انچارج محمد اشتیاق کی نگرانی میں آپریشن کیا گیا۔ اس دوران سڑکوں، فٹ پاتھوں اور گرین بیلٹس پر قائم تجاوزات کرنے والوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ شہریوں کی آمدورفت میں رکاوٹ بننے والی اشیا ہٹاکر سرکاری اراضی خالی کردیں۔کے ڈی اے حکام کے مطابق تجاوزات کے خاتمے کی مہم آئندہ ہفتے بھی جاری رہے گی۔ متعلقہ افراد کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ سڑکوں، فٹ پاتھوں اور گرین بیلٹس پر قائم تجاوزات اور غیر قانونی طور پر رکھی گئی اشیا فوری طور پر ہٹالیں، بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ادارہ ترقیات کراچی کا کہنا ہے کہ شہری سہولتوں کی بہتری، سرکاری اراضی کے تحفظ اور عوامی گزرگاہوں کو تجاوزات سے پاک رکھنے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...