پی پی غربی کے زیرِ اہتمام قرآن خوانی
کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع غربی کے زیرِ اہتمام پارٹی قیادت کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ویسٹ آفس میں سانحہ کارساز کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے تقریب منعقد کی گئی۔۔۔
جس میں شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی اور خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں پیپلز پارٹی ضلع غربی کے عہدیداران، ذمہ داران، سینئر رہنماؤں اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور شہداء سے اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments