مستحق خاندانوں کی مدد ترجیحات میں شامل ، شمسہ مہ جبین

مستحق خاندانوں کی مدد ترجیحات میں شامل ، شمسہ مہ جبین

کراچی(این این آئی)صدائے انسانیت سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن شمسہ مہ جبین نے کہا ہے کہ خواتین کی تعلیم و تربیت، صحت کی سہولتوں تک رسائی، مستحق خاندانوں کی امداد اور انسانیت کی بھلائی کے لیے عملی اقدامات ایک ذمہ دار معاشرے کی بنیادی ضرورت ہیں۔

فلاحی خدمت محض مالی امداد فراہم کرنے تک محدود نہیں، بلکہ ضرورت مند افراد کی مشکلات کو سمجھنا، ان کے مسائل کی نشاندہی کرنا اور انہیں باعزت زندگی گزارنے کے مواقع فراہم کرنا بھی اس کا اہم حصہ ہے ۔انہوں نے مختلف علاقوں کے دورے کے دوران سماجی و فلاحی امور اور مستحق خاندانوں کی صورتِ حال کا جائزہ لینے کی اہمیت پر زور دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...