نوڈیرو:آرگینک کچن گارڈننگ ، زہریلی ادویات کا استعمال روکنے پرزور

نوڈیرو:آرگینک کچن گارڈننگ ، زہریلی ادویات کا استعمال روکنے پرزور

سندھ بلوچستان روٹری کلب کے ڈسٹرکٹ پریزیڈنٹ چوہدری اسد سکندر نے افتتاح کیاگھروں میں گملوں سے زہریلی ادویات سے پاک سبزیاں، پھل اگانے کی ترغیب دی گئی

نوڈیرو(نمائندہ دنیا)آرگینک کچن گارڈننگ مہم کا افتتاح کردیا گیا، جس کے ذریعے زہریلی ادویات کے استعمال میں کمی پر زور دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ چیمبر آف ایگریکلچر لاڑکانہ کے زیر اہتمام راشدی فارم نوڈیرو میں آرگینک کچن گارڈننگ مہم کا افتتاح سندھ بلوچستان روٹری کلب کے ڈسٹرکٹ پریزیڈنٹ چوہدری اسد سکندر نے کیا۔ مہم کے تحت گھروں میں گملوں کے ذریعے زہریلی زرعی ادویات سے پاک سبزیاں اور پھل دار پودے اگانے کی ترغیب دی گئی، تقریب سے ڈاکٹر دیالی گل، ڈاکٹر مختار احمد ابڑو، ایڈووکیٹ فرقان علی شیخ، ڈاکٹر خلیل احمد کٹپر اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے محفوظ خوراک، شجرکاری اور ماحول دوست زراعت کی اہمیت اجاگر کی۔

مقررین نے کہا کہ گھروں کی چھتوں، صحنوں اور خالی جگہوں پر سبزیاں اگا کر تازہ خوراک حاصل کی جا سکتی ہے ، جبکہ فصلوں کو نقصان دہ کیڑوں سے بچانے کے لیے حیاتیاتی طریقوں کو فروغ دینا ضروری ہے ، سندھ چیمبر آف ایگریکلچر لاڑکانہ کے صدر سید سراج راشدی نے کہا کہ محفوظ خوراک اور ماحول دوست زراعت کے فروغ کے لیے عوامی آگاہی مہم جاری رکھی جائے گی۔ تقریب میں روٹری کلب کے عہدیداران اور اراکین نے بھی شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...