گھوٹکی:رونتی کے کچے میں 3روزہ رنگا رنگ اسپورٹس فیسٹیول شروع
میرپورماتھیلو (نمائندہ دنیا)رونتی کے کچے میں پہلے شہید محترمہ بینظیر بھٹو 3 روزہ اسپورٹس فیسٹیول کی رنگارنگ افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ چیئرمین ضلع کونسل گھوٹکی بنگل خان مہر، کمشنر سکھر عابد سلیم قریشی، ڈپٹی کمشنر گھوٹکی منظور احمد، سیکٹر کمانڈر رینجرز سکھر بریگیڈیئر نوید عباس سمیت مختلف محکموں کے افسران، صنعتی اداروں کے نمائندگان اور علاقے کے مکینوں نے شرکت کی۔
کھیلوں کے اس تاریخی میلے میں مختلف علاقوں کے کھلاڑیوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا، علاقے کے مکینوں کی سہولت کے لیے محکمہ صحت اور پی پی ایچ آئی کی جانب سے میڈیکل کیمپ بھی قائم کیے گئے ، جبکہ بچوں کی تفریح کیلئے جھولے اور مختلف اشیا کے اسٹالز بھی لگائے گئے ہیں۔ چیئرمین ضلع کونسل بنگل خان مہر نے کہا کہ پہلی بار کچے میں آئے ہیں، یہ ایک خوشیوں بھرا میلہ ہے اور امید ہے کہ مستقبل میں بھی ایسے پروگرام ہوتے رہیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments