حکمران عوام کا خون چوسنا بند کریں، محمود مولوی

حکمران عوام کا خون چوسنا بند کریں، محمود مولوی

کراچی(سٹی ڈیسک)سینئر سیاستدان ،سابق رکن قومی اسمبلی محمود مولوی نے پٹرولیم مصنوعات اور آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے سخت ردِعمل میں کہا ہے کہ حکمران عوام کا خون چوسنا بند کریں۔

 آٹے اور پٹرول کی قیمتوں میں نام نہاد عالمی منڈی کا بہانہ بنا کر بار بار اضافہ کرنا معاشی دہشت گردی کے مترادف ہے ۔ روٹی جو ہر شہری کی بنیادی ضرورت ہے ، آج غریب کے بچے کے منہ سے چھینی جا رہی ہے ۔ یہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ۔محمود مولوی نے مزید کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے بعد اشیائے خورونوش، کرایوں اور ادویات کی قیمتوں کو آگ لگ جاتی ہے جس کے باعث غریب اور سفید پوش طبقہ فاقہ کشی پر مجبور ہو چکا ہے ۔انہوں نے حکومت کو واضح خبردار کرتے ہوئے کہا کہ آٹے اور پٹرولیم قیمتوں میں کیا گیا حالیہ ظالمانہ اضافہ بلا تاخیر واپس لیا جائے ۔ عوام کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے ، حکومت اپنی نااہلی کا بوجھ غریب عوام کے کندھوں پر ڈالنے کا سلسلہ بند کرے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...