سائبیریا کے مہمان پرندوں کی کراچی آمد، ساحل کی رونقیں بڑھا دیں

سائبیریا کے مہمان پرندوں کی کراچی آمد، ساحل کی رونقیں بڑھا دیں

کراچی(این این آئی) کراچی میں سائبریا سے ہجرت کرنے والے پرندوں کی آمد نے ساحل پر خوبصورت پرندوں کی چہچہاہٹ اور اڑان نے رونقیں بڑھا دیں۔

تفصیلات کے مطابق سائبیریا کے برفیلے علاقوں سے آنے والے مہمان پرندوں نے کراچی میں ڈیرے ڈال لیے ہیں، سردیوں کی دستک سے پہلے ہی آسمان پر ان پرندوں کی اڑان اور ساحل پر ان کی موجودگی نے رنگ جما دیے ۔ شہری بھی قدرت کے اس حسین نظارے سے لطف اندوز ہونے لگے ۔سخت سردی سے بچنے اور خوراک کی تلاش میں ہزاروں کلومیٹر کا سفر طے کرکے آنے والے یہ پرندے سی ویو، ہاکس بے اور رشین بیچ سمیت سندھ کی مختلف جھیلوں اور آب گاہوں کا رخ کرتے ہیں،مرغابیوں، کونجوں اور دیگر آبی پرندوں کی یہ موسمی ہجرت قدرت کے حسن کے ساتھ ماحولیاتی توازن برقرار رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے ، یہ مہمان پرندے چند ماہ پاکستان کی آب گاہوں میں قیام کے بعد واپس اپنے علاقوں کا رخ کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...