گیانچند ایسرانی کی زیرصدارت اجلاس ،طبی سہولتوں کاجائزہ لیا
دور دراز علاقوں میں موبائل اسپتال سروسز، لیبارٹری ٹیسٹ، مانیٹرنگ نظام پرغورمریضوں کاریکارڈ، عملے ، گاڑیوں کی تفصیل ویب سائٹ پرڈالی جائیں، مشیر وزیراعلیٰ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)مشیر وزیراعلیٰ سندھ گیانچند ایسرانی کی زیر صدارت ڈائریکٹوریٹ آف موبائل ڈائیگناسٹک اینڈ ایمرجنسی ہیلتھ کیئر سروسز کی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا جس میں موبائل ہیلتھ یونٹس کی خدمات، دور دراز علاقوں میں موبائل اسپتال سروسز کی دستیابی، مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی، لیبارٹری ٹیسٹ، گاڑیوں کی آپریشنل صورتحال، ڈیجیٹل ڈیٹا اور مانیٹرنگ کے نظام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیاکہ جون 2016 سے ستمبر 2026 تک موبائل ڈائیگناسٹک اینڈ ایمرجنسی ہیلتھ کیئر سروسز کے ذریعے مجموعی طور پر 50 لاکھ 19 ہزار 864 مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔ 12 لاکھ 74 ہزار 322 لیبارٹری اور دیگر طبی ٹیسٹ کیے گئے ۔ ماڈل موبائل اسپتال میں اب تک مجموعی طور پر 3654 ڈیلیوریز کرائی جا چکی ہیں اور 18,178 مریض کو طبی سہولیات فراہم کی جاچکی ہیں۔
گیانچند ایسرانی نے ڈائریکٹوریٹ کی تمام سرگرمیوں، مریضوں کے ریکارڈ، طبی ٹیسٹ، عملے اور گاڑیوں کی تفصیلات پر مشتمل ویب سائٹ اور ڈیجیٹل پورٹل کو ایک ہفتے میں فعال کرنے کی ہدایت کی تاکہ مریضوں، بیماریوں، اضلاع اور طبی سہولیات کا مستندڈیٹا دستیاب ہو، اور کارکردگی کی مؤثر نگرانی یقینی بنائی جا سکے ۔ گیانچند ایسرانی نے تمام موبائل ہیلتھ یونٹس اور گاڑیوں میں ٹریکرز فعال کرکے نقل و حرکت، بروقت آمدورفت، عملے کی حاضری اور طبی سہولیات فراہمی کی سخت نگرانی یقینی بنانے ، مانیٹرنگ افسران سے تفصیلی رپورٹ طلب کرنے کی ہدایت کی۔ اور کہا عوام کومعیاری طبی سہولیات فراہمی اولین ترجیح ہونی چاہیے ، اس مقصد کیلئے کارکردگی، شفافیت اورجوابدہی کویقینی بنایا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments