سر سید یونیورسٹی کے وفد کا واٹر کارپوریشن کے فلٹر پلانٹ کا دورہ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سر سید یونیورسٹی کے وفد نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے نارتھ ایسٹ کراچی (NEK-KII)فلٹر پلانٹ کا دورہ کیا جہاں وفد کو پانی کی فلٹریشن، ترسیل اور معیار کی جانچ کے نظام پر بریفنگ دی گئی۔
وفد میں ڈاکٹر سرفراز عبد الستار، انجینئر ارسلان سعید، پروفیسر کفیل الرحمٰن اور طلبہ و طالبات شامل تھے ۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنگ انجینئر محمد شاہ نے پلانٹ، پمپنگ اسٹیشن اور پانی کی ترسیل کے مراحل جبکہ کیمسٹ شاہد انصاری نے واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹری میں پانی کے معیار کی جانچ کے طریقہ کار سے آگاہ کیا۔ وفد نے واٹر کارپوریشن کے تکنیکی نظام اور انتظامات کو سراہتے ہوئے مستقبل میں طلبہ کے مطالعاتی دوروں اور انٹرن شپ کے مواقع کے لیے تعاون حاصل کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments