ٹریلر کی ٹکر سے حاملہ خاتون جاں بحق،شوہر زخمی

ٹریلر کی ٹکر سے حاملہ خاتون جاں بحق،شوہر زخمی

فائزہ کی تین نومبر کو ڈلیوری متوقع تھی،مشتعل افراد نے ٹریلر جلادیاواٹر ٹینکر نے چار بچوں کے باپ 30 سالہ آصف کو کچل دیا،ڈرائیورفرار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)لیاقت آباد میں ٹریلر کی ٹکر سے نو ماہ کی حاملہ خاتون جاں بحق اور اس کا شوہر زخمی ہوگیا جبکہ سپر ہائی وے جمالی پل کے قریب واٹر ٹینکر نے چار بچوں کے باپ کو کچل دیا۔ تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد میں رات گئے ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون فائزہ جاں بحق جبکہ اس کا شوہر زخمی ہوگیا۔ متوفیہ کے بھائی عامر کے مطابق فائزہ نو ماہ کی حاملہ تھی اور شوہر کے ہمراہ سندھ گورنمنٹ اسپتال چیک اپ کے لیے آئی تھی۔ تین نومبر کو اس کی ڈلیوری متوقع تھی اور اہل خانہ گھر میں آنے والی خوشی کے منتظر تھے ۔ فائزہ احسن آباد کی رہائشی اور سات بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹی اور اکلوتی بہن تھی۔

حادثے کے بعد مشتعل شہریوں نے ٹریلر کو نذر آتش کردی جبکہ ٹریلر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ۔ دوسری جانب سپر ہائی وے جمالی پل کے قریب واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار 30 سالہ آصف کو کچل دیا۔اہل خانہ کے مطابق آصف سچل کا رہائشی، سبزی فروش اور چار بچوں کا باپ تھا جبکہ اس کا آبائی تعلق لاڑکانہ سے تھا۔ آصف صبح گھر سے سبزی لینے منڈی جارہا تھا کہ حادثے کا شکار ہوگیا۔ حادثے کے بعد ٹینکر ڈرائیور فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے گاڑی تحویل میں لے لی۔موچکو تھانے کی حدود بلدیہ ٹاؤن لکی چڑھائی کے قریب سیمنٹ کی بوریوں سے لدے ٹریلر نے کار کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 55 سالہ برکت علی جاں بحق ہو گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...