حیدرآباد:گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں کیمپس کلینک قائم کردیا گیا
حیدرآباد (ڈسٹرکٹ ڈیسک)صوبائی محتسب سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی حیدرآباد میں نئے قائم کیمپس کلینک کا افتتاح کیا۔
کیمپس کلینک یونیورسٹی اور المنائی ایسوسی ایشن کراچی چیپٹر کے تعاون سے قائم کیا گیا، جس کا مقصد طلبہ، اساتذہ اور دیگر عملے کو بنیادی طبی سہولیات اور بروقت طبی امداد فراہم کرنا ہے ۔ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی انتہائی اہمیت کی حامل ہے ۔ انہوں نے اس سہولت کے قیام میں یونیورسٹی اور سابق طلبہ کی مشترکہ کاوشوں کو بھی سراہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments