محراب پور:ماموں، بھانجوں میں تصادم، باپ، بیٹی جاں بحق

محراب پور:ماموں، بھانجوں میں تصادم، باپ، بیٹی جاں بحق

گاؤں گاجی باجوہ میں فریقین مورچہ زن، حادثات میں بھی 2افراد لقمہ اجل بنےسانگھڑ میں پسند کی شادی نہ کرانے پرنوجوان کی خودکشی کی کوشش، اسپتال داخل

محراب پور، سانگھڑ (نمائندگان)محراب پور میں جھگڑے کے دوران باپ بیٹی، جبکہ کنڈیارو میں بزرگ کوقتل کردیا گیا، حادثات میں بھی 2 افراد لقمہ اجل بنے۔ محراب پور کے قریب گاؤں گاجی باجوہ میں ماموں اور بھانجوں کے درمیان تکرار تصادم میں بدل گئی، جس میں کلہاڑیوں، ڈنڈوں کا استعمال ہوا اور گولیاں چل گئیں، تصادم میں باپ گلن باجوہ، بیٹی عابدہ سمیت جاں بحق ہوگیا، واقعہ کے بعد فریقین مورچہ بند ہیں اور مزید خونریزی کا خدشہ ہے ، ضلع بھر سے پولیس نفری منگوا لی گئی۔ دوسری جانب مہران ہائی وے پر منگیا موری کے پاس کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان دائم بھلکانی جاں بحق اور قربان علی اور ممتاز حسین زخمی ہوگئے ۔ جبکہ ٹرالر کی زد میں آکر زخمی ہونیوالا طیب علی بھٹی دوران علاج دم توڑ گیا۔ ادھر سانگھڑ کے قریب ورکشاپ میں پسند کی شادی نہ کرانے پر نوجوان نے خود کو شدید زخمی کرلیا، جسے تشویشناک حالت میں ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا، اطلاعات کے مطابق سانگھڑ کے نواحی علاقے ورکشاپ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، نور عالم پٹھان نوجوان نے پستول سے فائر کرکے خود کو شدید زخمی کرلیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ورکشاپ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمی نوجوان کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال سانگھڑ منتقل کیا، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی گئی، واقعے کی خبر پھیلتے ہی بڑی تعداد میں شہری جائے وقوعہ پر جمع ہوگئے ، اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد نوجوان کی تشویشناک حالت کے پیش نظر اسے مزید علاج کے لیے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے نوابشاہ ریفر کردیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...