کراچی میں پاکستان کا پہلا ماربل سٹی قائم کیا جا رہا ، شرجیل میمن

کراچی میں پاکستان کا پہلا ماربل سٹی قائم کیا جا رہا ، شرجیل میمن

منصوبے سے سرمایہ کاری، صنعتی سرگرمیوں اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے سنگِ مرمر،گرینائٹ کو جدید طریقوں سے پراسیس کرکے برآمد کیاجائیگا،سینئروزیر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سینئر وزیر اور صوبائی وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں پاکستان کا پہلا ماربل سٹی قائم کیا جا رہا ہے جس سے سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے ، صنعتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔ اس منصوبے کے ذریعے ملک کے مختلف علاقوں میں موجود سنگِ مرمر اور گرینائٹ کے قدرتی ذخائر کو جدید صنعتی طریقوں سے پراسیس کرکے اعلیٰ معیار کی مصنوعات تیار کی جائیں گی جنہیں عالمی منڈیوں میں برآمد کیا جا سکے گا۔ وہ ماربل سٹی کراچی کی پری لانچ تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ تقریب میں خصوصی معاون برائے سرمایہ کاری و پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ قاسم نوید قمر، معروف صنعت کار عارف حبیب، سرکاری حکام، صنعت کاروں اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت کے لیے آج کا دن اہم ہے اور ایک جدید صنعتی منصوبے کی پری لانچنگ خوش آئند پیش رفت ہے ۔ محکمہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اور محکمہ سرمایہ کاری اس منصوبے پر مبارک باد کے مستحق ہیں۔ قاسم نوید قمر وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایات پر اس منصوبے کی قیادت کر رہے ہیں، جبکہ اس کے پیچھے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور صدر مملکت آصف علی زرداری کا ترقی پسند وژن کارفرما ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...