موٹرسائیکلیں چھیننے اور چوری کے 30 ہزار سے زائد واقعات
کراچی(آئی این پی)کراچی میں رواں سال موٹرسائیکلیں چھیننے کے 4 ہزار اور چوری کے 26 ہزار سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے۔
سی پی ایل سی کے مطابق کراچی میں رواں سال گاڑیاں چھیننے کے 163 اور گاڑی چوری کے 1167 واقعات ہوئے جب کہ موٹرسائیکلیں چھیننے کے 4 ہزار 382 اور چوری کے 26 ہزار 200 سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 10 ماہ کے دوران شہریوں سے 16 ہزار 668 موبائل فون چھینے گئے ۔ سی پی ایل سی کے مطابق رواں سال اغوا برائے تاوان کے 3، بھتہ خوری کے 117، بینک ڈکیتی کا ایک واقعہ رپورٹ ہوا جب کہ قتل کے 444 واقعات بھی رپورٹ ہوئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments