شہداد پور:سمس کے باہر خواجہ سرا ساتھی کے ہاتھوں قتل

شہداد پور:سمس کے باہر خواجہ سرا ساتھی کے ہاتھوں قتل

ایاز چنا ولد معشوق پرتیزدھار آلے کے وار، قتل کے محرکات معلوم نہ ہوئےمحراب پور کے قریب قومی شاہراہ عبور کرتے ہوئے بچی گاڑی تلے آکرجاں بحق

شہدادپور، محراب پور (نمائندگان دنیا)سمس کے باہر خواجہ سرا کو مبینہ ساتھی نے قتل کردیا، جبکہ محراب پور کے قریب حادثے میں بچہ جاں بحق ہوگیا۔ شہدادپور میں سمس اسپتال کے باہر خواجہ سرا کو مبینہ اس کے اپنے ہی ساتھی نے تیز دھار آلے کے وار کرکے قتل کردیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتول کی شناخت ایاز چنا ولد معشوق چنا کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی حالت میں ایاز چنا کو فوری سمس اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد اس کی موت کی تصدیق کردی۔ واقعہ میں مبینہ ملوث شخص کی پہچان اور قتل کی اصل وجہ اور واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

اطلاع ملتے ہی پولیس اسپتال پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لیکر ضروری کارروائی شروع کردی۔ پولیس نے واقعے سے متعلق شواہد اکٹھے کرنے اور قتل کے محرکات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ، جبکہ تاحال ملزم اور گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔ ادھر محراب پور کے قریب قومی شاہراہ پر روڈپار کرتے ہوئے چھ سالہ بچی نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئی، پولیس کے مطابق بچی کی شناخت نہیں ہوسکی لاش اسپتال منتقل کر دی ہے۔ کنڈیارو کے بابن شاہ محلے میں عدنان تنیو نے مبینہ ناراضگی کے باعث زہریلی دوا پی کر خودکشی کی کوشش کی جسے ورثاء نے اسپتال منتقل کیا لیکن حالت نازک ہونے پر گمس اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...