چندے کا ڈبہ چوری کرنے والاشہریوں کے ہتھے چڑھ گیا

چندے کا ڈبہ چوری کرنے والاشہریوں کے ہتھے چڑھ گیا

کراچی(این این آئی) نیو کراچی سیکٹر 5اے کے قریب شہریوں نے چندے کا ڈبہ توڑ کر اس میں سے نقدی چوری کرنے کی کوشش کرنے والے ایک مبینہ ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

اطلاعات کے مطابق ملزم ایک دکان یا مقام پر رکھے چندے کے ڈبے کو توڑ کر اس میں سے رقم نکال رہا تھا کہ شہریوں کی نظر اس پر پڑ گئی۔ شہریوں نے فوری طور پر اسے قابو کرلیا اور مبینہ طور پر چندے کے ڈبے کے ساتھ باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...