جائیداد کی واپسی سے متعلق اپیل مسترد ،بینکنگ کورٹ کا فیصلہ برقرار

جائیداد کی واپسی سے متعلق اپیل مسترد ،بینکنگ کورٹ کا فیصلہ برقرار

عدالتی نیلامی کے بعدمحض بینک کا قرض ادا کرنے سے جائیداد سابق مالک کو واپس نہیں کی جاسکتی،فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے بینک قرض کی عدم ادائیگی پر عدالتی نیلامی کے ذریعے فروخت کی گئی رہائشی جائیداد کی واپسی سے متعلق اپیل مسترد کرتے ہوئے بینکنگ کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ہے ۔ دو رکنی بینچ نے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ عدالتی نیلامی حتمی ہونے اور خریدار کے نام سیل سرٹیفکیٹ جاری ہونے کے بعد محض بینک کا قرض ادا کرنے سے جائیداد سابق مالک کو واپس نہیں کی جاسکتی۔ جسٹس امجد علی سہتو نے فیصلے میں قرار دیا کہ اپیل کنندہ لائق احمد نے نیلامی کے خلاف درخواست مقررہ 30 روزہ قانونی مدت گزرنے کے بعد دائر کی تھی۔

فیصلے کے مطابق نجی بینک نے لائق احمد کو 14 لاکھ 40 ہزار روپے کی رننگ فنانس سہولت فراہم کی تھی، تاہم اقساط کی عدم ادائیگی پر بینک نے 15 لاکھ 31 ہزار 51 روپے 93 پیسے کی وصولی کے لیے دعویٰ دائر کیا۔ بینکنگ کورٹ نے یک طرفہ کارروائی کرتے ہوئے 7 فروری 2013 کو فیصلہ سنایا اور 20 فروری 2013 کو ڈگری جاری کردی۔ قرض کی وصولی کے لیے کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں نیشنل سیمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی کا 180 مربع گز کا رہائشی پلاٹ نیلامی کے لیے پیش کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...