ترقیاتی منصوبے 15 روز میں مکمل کرنے کا حکم

ترقیاتی منصوبے 15 روز میں مکمل کرنے کا حکم

میئر کراچی نے ترقیاتی اسکیموں میں ردوبدل پر مکمل پابندی بھی لگادیتاخیر اور غیر معیاری کام پر ٹھیکیداروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بلدیہ عظمیٰ کراچی میں جاری ترقیاتی اسکیموں میں ردوبدل پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے اور غیر ضروری تاخیر سے گریز کیا جائے ۔ انہوں نے سست روی سے کام کرنے اور غیر معیاری تعمیراتی سامان استعمال کرنے کی شکایات کا سامنا کرنے والے ٹھیکیداروں کے خلاف سخت کارروائی کا بھی حکم دیا ہے ۔یہ ہدایات کے ایم سی ہیڈ آفس میں محکمہ انجینئرنگ کے ایک اہم اجلاس کے دوران جاری کی گئیں، جس میں شہر کی 26 اہم شاہراہوں سمیت مختلف ترقیاتی اسکیموں اور شہر کی مرکزی شاہراہوں کو آپس میں ملانے والی 140 سڑکوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں میونسپل کمشنر ابرار جعفر، فنانس ایڈوائزر گلزار ابڑو، ڈائریکٹر میڈیا دانیال سیال اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل سروسز طارق مغل نے میئر کراچی کو ترقیاتی منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت، ان پر عمل درآمد اور تکمیل کی مقررہ مدت کے حوالے سے بریفنگ دی۔میئر کراچی نے ترقیاتی کاموں میں تاخیر اور تعمیراتی معیار سے متعلق شہریوں کی شکایات پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے میونسپل کمشنر ابرار جعفر کو ہدایت کی کہ ٹھیکیداروں کے خلاف شکایات کی جامع تحقیقات کرکے سات روز کے اندر تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...