شادی سے انکار پر نوجوان کا اقدام خودکشی

شادی سے انکار پر نوجوان کا اقدام خودکشی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )لڑکی والوں کی طرف سے شادی سے انکار پر نوجوان نے انتہائی قدم اٹھا لیا۔شادی سے انکار پر نوجوان نے خودکشی کی کوشش کی جسے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

 پولیس کے مطابق گلشن حدید چانڈیو گوٹھ میں 18 سالہ نوجوان کی ماموں کے گھر شادی طے تھی تاہم رشتے داروں میں کچھ بات خراب ہوئی اور شادی سے منع کر دیا گیا۔نوجوان آج اپنے ماموں کے گھر پہنچا اور شادی کے لیے بات کی لیکن شادی سے انکار کرنے پر نوجوان نے گلے پر بلیڈ پھیر دیا۔نوجوان سلامت علی شیخ کو شدید زخمی حالت میں نجی اسپتال منتقل کہا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز اس کی جان بچانے کی کوشش کر رہے ہیں، زخمی نوجوان وینٹی لیٹر پر ہے اور زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...