مریدکے :اساتذہ کیلئے تربیتی کنونشن

مریدکے :اساتذہ کیلئے تربیتی کنونشن

مریدکے (نمائندہ دنیا) مریدکے میں اساتذہ و پرنسپلز کی جدید خطوط پر تربیت کیلئے تعلیمی کنونشن ہوا۔

اساتذہ کو قرآن پڑھانے ،خصوصاً چھوٹے بچوں کو کیو آر کے ذریعے قرآن کی تعلیم بغیر قاری کے طریقہ تدریس سکھایاگیا ۔کنونشن میں نجی سکول سربراہان و اساتذہ کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر اپسما کے تحصیل چیئرمین چودھری اشفاق کمبوہ، اُم ِاسامہ، حافظ احمد تہامی،عبدالرؤف،فواد علی اور میاں محبوب نے خطاب کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں