کمرشل بلڈنگز کو نقشے جمع کرانیکی ہدایت

 کمرشل بلڈنگز کو نقشے جمع کرانیکی ہدایت

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)میونسپل کمیٹی شیخوپورہ کے پلاننگ آفیسر عامر صفدر نے کہا ہے کہ لاہور سرگودھا روڈ پر واقع تمام کمرشل بلڈنگز کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں کہ۔۔۔

 وہ اپنے نقشہ جات میونسپل کمیٹی میں جمع کروائیں اور جس بلڈنگ کا نقشہ پاس نہیں کروایا گیا اسکے مالکان فوری نقشے جمع کروا کر بلڈنگ کو ریگولر قانون کے مطابق کروائیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر صفدر نے کہا جن بلڈنگ مالکان نے نوٹس ملنے کے باوجود بھی نقشے جمع نہیں کروائے وہ بلڈنگ غیر قانونی ہے ،جلد کاروائی کی جائیگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں