اووربلنگ کیس :لیسکو کے ایس ای شہزاد چغتائی آج ایف آئی اے میں طلب

 اووربلنگ کیس :لیسکو کے ایس ای شہزاد  چغتائی آج ایف آئی اے میں طلب

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے) ایف ائی اے نے فرنس فیکٹری اوور بلنگ کیس میں ایس ای احمد شہزاد چغتائی کو طلبی نوٹس جاری کردیا۔۔۔

کیس میں لیسکو افسران ایکسین نوید کامران اور ایس ڈی او تنویر خان کی گرفتاری کے بعد لیسکو کے ایس ای شہزاد چغتائی کو بسلسلہ تفتیش نوٹس جاری کیا گیا،ایف آئی اے کی جانب سے سابق ایس ای ایسٹرن سرکل احمد شہزاد چغتائی کو 11 دسمبر کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ بعد از تفتیش مقدمہ میں ملوث مزید لیسکو افسران کی گرفتاریاں متوقع ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں