کرپشن پر ڈی ای او نوکری سے فارغ

کرپشن پر ڈی ای او  نوکری سے فارغ

لاہور(خبر نگار)محکمہ سکول ایجوکیشن نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو نوکری سے فارغ کردیا۔ سابقہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نیئر اقبال کو کرپشن ثابت ہونے پر جبری ریٹائر کردیا گیا۔

وزیر اعلیٰ آفس سے اجازت کے بعد محکمہ سکول ایجوکیشن نے نیئر اقبال کی جبری ریٹائرمنٹ کا باقاعدہ لیٹر جاری کیا۔نیئر اقبال کی انکوائری سیکرٹری یوتھ آفیئرزاینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب مظفر خان نے کی تھی۔نیئر اقبال اس وقت گورنمنٹ ہائی سکول مراکہ کوارٹر میں بطور پرنسپل تعینات ہیں۔نیئر اقبال پر بطور ڈپٹی ڈی ای او کروڑ روپے کرپشن کے 129 چارجز تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں