11سالہ بچی کو ہراساں کرنیوالا وین ڈرائیورگرفتار
دوسرے واقعہ میں 15سالہ لڑکی سے زیادتی کرنیوالا اوباش پکڑاگیا
لاہور(کرائم رپورٹر)لیاقت آباد پولیس نے 11 سالہ بچی کو ہراساں اور تنگ کرنے والا وین ڈرائیور گرفتار کر لیا ۔ترجمان کے مطابق ایس ایچ او لیاقت آباد نے ٹیم کے ہمراہ لیاقت آباد بازار میں ملزم حنیف کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ بچی وین میں سکول سے لیاقت آباد گھر واپس آ رہی تھی کہ اوباش نے وین میں بچی سے چھیڑ چھاڑ اور تنگ کرنا شروع کر دیا ۔اس دوران بچی کے شور کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا۔دریں اثنا چوکی سگیاں پولیس نے 15 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والا اوباش ملزم گرفتار کر لیا ۔ترجمان کے مطابق سگیاں پولیس نے 15کی کال پر کارروائی کرتے ہوئے 15 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والے ملزم رمضان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم رشتے میں لڑکی کا تایا زاد بھائی لگتا جو والدین کی وفات کے بعد لڑکی اسی کے گھر رہ رہی تھی ،پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم تین ماہ سے معصوم کم عمر لڑکی کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا رہا تھا۔