ٹاؤن شپ: 28کمرشل پلاٹ 51کروڑ میں نیلام
لاہور(سٹاف رپورٹر سے )ایل ڈی اے نے جناح مارکیٹ،چائلڈ ویلفیئر سنٹر ٹاؤن شپ کے 28کمرشل پلاٹ51 کروڑ65لاکھ22ہزار روپے میں نیلام کیے۔
پلاٹ نمبر40اے ،3کروڑ32لاکھ 10ہزار روپے جبکہ پلاٹ نمبر 39اے ،3 کروڑ28لاکھ روپے میں نیلام ہوا۔ پلاٹ نمبر38اے،3کروڑروپے میں نیلام ہوا۔ پلاٹ نمبر36، دو کروڑ80لاکھ روپے میں نیلام ہوا۔ پلاٹ نمبر32،دو کروڑ80لاکھ روپے جبکہ پلاٹ نمبر31ڈی2کروڑ24لاکھ روپے میں نیلام ہوا۔پلاٹ نمبر31کارنر3 کروڑ8لاکھ روپے میں نیلام ہوا،پلاٹ نمبر36چائلڈ ویلفیر سینٹر55لاکھ روپے ، پلاٹ نمبر42سی جناح مارکیٹ ایک کروڑ 10لاکھ روپے میں نیلام ہوا۔اس موقع پر ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ نیلامی میں کامیاب امیدواروں کو قبضہ (پوسیشن) دے دیاگیاہے ۔ایل ڈی اے جناح مارکیٹ کی بولی میں کامیاب امیدواروں کو نقشہ فیس مکمل معاف کردی گئی ۔