کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن ،40املاک سربمہر

کنٹرولڈ ایریا میں  آپریشن ،40املاک سربمہر

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روزمختلف سکیموں اور ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن کرکے 40املاک سربمہرکر دیں۔

ایل ڈی اے ٹیموں نے کینال روڈ، گلبرگ، ماڈل ٹاؤن اور مصطفی ٹاؤن میں آپریشن کیا۔ غیرقانونی کمرشل استعمال، کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پرکینال روڈ پر10املاک،گلبرگ، ماڈل ٹاؤن میں 20املاک سربمہر کر دیں۔ٹیموں نے ریکوری آپریشن کے دوران مصطفی ٹاؤن میں 10املاک سربمہر کر دیں۔ سیل کی گئی املاک میں مارکی، نجی بینک، نجی سکول، فوڈ پوائنٹ،رینٹ اے کار، اکیڈمی، پراپرٹی آفس، فارمیسی،کلینک، شو روم، گراسری سٹور، ورکشاپ، دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں