چیئرمین واپڈا سے اے ایف ڈی وفدکی ملاقات
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر)محمد سعید سے فرانسیسی مالیاتی ادارے اے ایف ڈی کے 6 رکنی وفد نے ملاقات کی۔۔۔
جس کی سربراہی ڈائریکٹر ایشیا سیرل بلیئر کر رہے تھے ،اس موقع پراے ایف ڈی کی معاونت سے واپڈا کے زیرتعمیر پن بجلی منصوبوں کے مالی معاملات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔اے ایف ڈی واپڈاکے 5 زیرتعمیر پن بجلی منصوبوں کے لئے 351 اعشاریہ 5 ملین یورو قرض فراہم کررہا ہے ، جن میں منگلا ریفربشمنٹ پراجیکٹ، وارسک ہائیڈل پاور سٹیشن کا دوسرا بحالی منصوبہ، ہارپو ہائیڈروپاور پراجیکٹ، درگئی ہائیڈل پاور سٹیشن کی بحالی اور چترال ہائیڈل پاور سٹیشن کی صلاحیت میں اضافہ جیسے منصوبے شامل ہیں۔