فرمان قائداعظم پر طلبہ کے مابین مقابلہ مضمون نویسی کا انعقاد
لاہور (آن لائن) ادارہ نظریہ پاکستان کے زیر اہتمام بانی پاکستان حضرت قائداعظم محمد علی جناحؒ کے 149 ویں یومِ ولادت کے موقع پر جاری’’ تقریبات یوم قائداعظم‘‘ کے سلسلے میں ایوان کارکنان تحریک پاکستان لاہور میں۔۔۔
سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلباوطالبات کے مابین مقابلہ مضمون نویسی بعنوان’’مسائل کا حل سائنس اور ٹیکنالوجی کے فروغ میں ہے ( فرمانِ قائداعظم)‘‘ مقابلہ منعقد ہو ا۔اس مقابلہ میں طلبا وطالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔15دسمبر کودس بجے صبح ایوان قائداعظم لاہور میں سکولوں‘ کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلباو طالبات کے مابین مقابلہ مصوری بعنوان ‘‘ قائداعظمؒ کا پورٹر یٹ’’ منعقد ہو گا۔