بسنت منانے کیلئے مخصوص پوائنٹس مقرر نہیں کئے جائینگے

 بسنت منانے کیلئے مخصوص پوائنٹس مقرر نہیں کئے جائینگے

قلعہ میں مرکزی ایونٹ ہوگا،پولیس ودیگرادارے قواعد پر عملدرآمد کرائینگے

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )ڈویژنل کمشنر آفس ذرائع کے مطابق لاہور میں بسنت منانے کی اجازت پر کوئی مخصوص پوائنٹس مقرر نہیں کئے جائینگے ، شاہی قلعہ میں بسنت کا مرکزی بڑا ایونٹ ہوگا، پورے شہرمیں بسنت کیلئے ریڑھیاں اور سٹالز لگائے جائینگے ۔ضلعی انتظامیہ، پولیس، ای پی اے اور پیرافورس بسنت کے قواعد پر عملدرآمد کرائینگے ،صرف ساڑھے چار گٹھی پتنگ اور9تاروں والی کاٹن ڈور کی اجازت،کیمیائی، دھاتی ڈور پر مکمل پابندی اور صرف ڈور کے پنے کی اجازت ہو گی ۔ لاہور میں48لاکھ موٹر سائیکل سواروں کوبسنت کے دنوں میں غیر ضروری سفرسے سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے ۔ شہر بھر میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کرکے سیفٹی راڈ کے بغیر موٹر سائیکل سواری پر کارروائی کی جائیگی،لاہور میں 500رجسٹرڈ مینو فیکچررز بسنت کا سامان تیار کرسکیں گے جنہیں خصوصی لائسنس جاری کیے جائینگے جبکہ بسنت کا سامان فروخت کرنیوالوں کی تعداد ہزاروں میں ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں