قصور: موٹر سائیکل سوار فٹ پاتھ سے ٹکرا کر جاں بحق
قصور (نمائندہ دنیا) فتوحی والا کے قریب ایک موٹر سائیکل سوار فٹ پاتھ سے ٹکرا کر جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کنٹرول روم میں کال موصول ہوئی کہ ایک موٹر سائیکل سوار فٹ پاتھ کے ساتھ ٹکرا کر زخمی ہو گیا ہے۔ ریسکیو سٹاف موقع پر پہنچا تو دیکھا کہ موٹر سائیکل سوار کی موقع پر ہی موت واقع ہو چکی ہے ۔ لاش کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل سوار کو دل کا دورہ پڑا تھا۔ متوفی کے جیب سے 16 ہزار 750 روپے ، موبائل فون اور ہینڈ فری برآمد ہوئی ہے۔