پھول نگر : سلنڈر لیکیج سے آگ لگنے سے ایک شخص شدیدجھلس گیا

 پھول نگر : سلنڈر لیکیج سے آگ  لگنے سے ایک شخص شدیدجھلس گیا

قصور (نمائندہ دنیا) پھول نگر کے نواح میں سگریٹ جلانے کے دوران ایک شخص سلنڈر لیکیج سے اچانک آگ لگنے کے نتیجے میں شدید جھلس گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کنٹرول روم میں اطلاع موصول ہوئی کہ بلال اڈہ، پھول نگر میں ایک شخص جل گیا ہے ۔ کالر کے مطابق متاثرہ شخص نشئی تھا۔ ریسکیو سٹاف جب موقع پر پہنچا تو وہاں موجود افراد نے بتایا کہ 35 سالہ غلام مصطفی اکیلا کمرے میں موجود تھا اور سگریٹ جلانے کے لیے ماچس جلائی، جس سے کمرے میں موجود ایل پی جی سلنڈر کی لیکیج کے باعث آگ بھڑک اٹھی اور وہ جل گیا۔ریسکیو ٹیم نے متاثرہ شخص کو فوری فرسٹ ایڈ فراہم کرکے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔ جہاں اس کا علاج جاری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں