گھریلو ناچاقی ،ماں کو ایک ماہ کے بچے سے ملادیاگیا
لاہور(کرائم رپورٹر)چوکی میو ہسپتال پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ماں کو اس کے ایک ماہ کے بچے سے ملا دیا۔
تفصیلات کے مطابق بچے کے والد نے گھریلو تنازع کے باعث علاج کے لیے آئی ماں سے اس کا نومولود بچہ محمد حسین چھین کر سیالکوٹ لے گیا۔ بے بس ماں مدد کے لیے چوکی میو ہسپتال پولیس پہنچی، جہاں پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے دونوں خاندانوں کو طلب کیا۔چوکی میو ہسپتال پولیس نے معاملے کو افہام و تفہیم اور مصلحت کے ذریعے حل کرتے ہوئے دودھ پیتے بچے کو ماں کی گود میں واپس دلا دیا۔