پتنگ بازی کے خلاف درخواست،کیس کل سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم

پتنگ بازی کے خلاف درخواست،کیس  کل سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے پتنگ بازی کے خلاف عوامی مفاد کی درخواست پر جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی دائر درخواست پر عائد اعتراضات ختم کر دئیے۔

عدالت نے رجسٹرار آفس کو کیس کل سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دے دیا، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک محمد اویس خالد نے سماعت کی،درخواست گزار جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے وکیل اظہر صدیق نے دلائل دئیے کہ دھاتی اور کیمیکل لگی ڈور شہریوں کی جان و مال کے لیے سنگین خطرہ ہے ،سال 2024 میں پتنگ بازی پر 1922 ایف آئی آرز درج ہوئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں