صحافیوں کیلئے ریلوے کی رعایتی کارڈز کی میعاد میں 28 فروری 2026 تک توسیع
لاہور(اے پی پی)پاکستان ریلوے نے صحافیوں کے لیے رعایتی کارڈز کی میعاد بڑھا کر 28 فروری 2026 تک کردی ہے۔
یہ میعاد 31 دسمبر 2025 کو ختم ہو رہی تھی۔ ریلوے کی جانب سے 2026 کیلئے نئے کارڈز کا اجرا یکم مارچ 2026 سے شروع کیا جائے گا۔