مجسمہ سازی اور گرافک ڈیزائن کے طلبہ کے تھیسزکی نمائش کا انعقاد

مجسمہ سازی اور گرافک ڈیزائن  کے طلبہ کے تھیسزکی نمائش کا انعقاد

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پنجاب یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے زیر اہتمام بیچ 2025 کے مجسمہ سازی اور گرافک ڈیزائن کے طلبہ کے تھیسزکی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیمینٹیز پروفیسر ڈاکٹر محبوب حسین، کالج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ نسیم، چیئرمین شعبہ مجسمہ سازی حبیب عالم، چیئرمین شعبہ گرافک آرٹس عاطف میر، فیکلٹی ممبران اور بڑی تعداد میں طلبہ نے شرکت کی۔نمائش کے اختتامی روز گفتگو کرتے ہوئے ڈین پروفیسر ڈاکٹر محبوب حسین نے طلبہ کے تخلیقی خیالات کو سراہا اور کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں طلبہ کے اعتماد میں اضافے کا باعث بنتی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں