سیکرٹری اوقاف کا اہم ترقیاتی منصوبوں کا دورہ
لاہور(سیاسی نمائندہ)سیکرٹری /چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ کا مصروف ترین دن، لاہور کے اہم ترقیاتی منصوبوں کا فیلڈ وزٹ کیا۔
دربار حضرت داتا گنج بخشؒ، عالمگیری بادشاہی مسجد، ایوان اوقاف بلڈنگ اور مسجد و دربار حضرت شاہ چراغ ؒسمیت متعدد مقامات پر تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ڈائریکٹر پراجیکٹس اوقاف نے جاری ترقیاتی پروگرامزپر بریفنگ دی۔