2025:چار ہزار رہائشی بلڈنگ‘ 949کمرشل پلان منظور
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی سال 2025کی کارکردگی کے تفصیلی اعداد و شمار جاری کر دیئے گئے ہیں۔
ایل ڈی اے سٹیزن فیسلٹیشن سنٹر نے سال 2025میں مجموعی طور پر 63ہزار 641درخواستیں پراسس کیں۔ اعداد و شمار کے مطابق 949کمرشل بلڈنگ پلان منظور کیے ۔ٹاؤن پلاننگ ونگ کی جانب سے کمرشلائزیشن کے 1ہزار 490کیسز منظور کئے گئے۔