2025بھی تعلیم کی بہتری کیلئے اقدامات کا سال :راناسکندر
لاہور (خبر نگار)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے سال 2025 کی کارکردگی بتاتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ سال کی طرح 2025بھی تعلیم کی بہتری کیلئے اقدامات کا سال رہا۔۔
رواں سال 2 ملین کی گھوسٹ انرولمنٹ ختم کی۔ 26ہزار اساتذہ کی ریشنلائزیشن کر کے اساتذہ کی کمی کے مسئلہ پر قابو پایا۔ پہلی مرتبہ کریکلم ریفارمز پر تاریخی کام ہوا اور خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے کوالٹی آف ٹیچنگ میں بہتری لے کر آئے ۔