نئے سال کا پہلا پولیس مقابلہ ،ایک زخمی منشیات فروش گرفتار،دوسرابھاگ گیا

نئے سال کا پہلا پولیس مقابلہ ،ایک زخمی  منشیات فروش گرفتار،دوسرابھاگ گیا

مریدکے (نمائندہ دنیا)کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے فائرنگ کرنیوالے ایک منشیات فروش کو گرفتار کرلیا ایک فرار ہوگیا ۔

بتایاگیاہے کہ نئے سال کے پہلا پولیس مقابلہ مریدکے میں ہوا جہاں سی سی ڈی کا عملہ معمول کے گشت پرتھاکہ مریدکے ٹاؤن ریلوے سٹیشن کے قریب موٹرسائیکل سوار 2مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا،موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کی اور بھاگ نکلے اورریلوے انڈرپاس سے ٹکرا کر گرپڑے ۔سی سی ڈی نے زخمی منشیات فروش اسامہ گلزار کو حراست میں لے لیا جبکہ اس کا ساتھی قاسم خان زخمی حالت میں فرار ہوگیا،ملزموں سے منشیات بھی برآمد کرلی گئیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں