مہنگی ہونے کے باوجود اوگرا ریٹ پر ایل پی جی دستیاب نہیں‘صارفین پریشان
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )ایل پی جی مہنگی ہونے سے صارفین پریشان، حکومت سے اوگرا ریٹ پر عملدرآمد کا مطالبہ ۔
مہنگی ہونے کے باوجود اوگرا ریٹ پر ایل پی جی دستیاب نہیں، شہر میں ایل پی جی 270سے 300روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگی،شہری کہتے ہیں کہ ایل پی جی مہنگی ہونے سے پریشانی مزید بڑھ گئی ہے ، مہنگائی نے پہلے ہی پریشان کررکھا ہے ، گھروں میں گیس آتی نہیں ،مجبورا ایل پی جی استعمال کرنا پڑتی ہے ،شہری کہتے ہیں کہ ہر دکاندار اپنی مرضی کی قیمت وصول کررہا ہے ،مافیا کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی،حکومت اوگرا کے مقرر کردہ ریٹ پر ہی عملدرآمد کرا دے ۔