اعلیٰ تعلیمی اداروں میں سکیورٹی ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
لاہور(خبر نگار)اعلیٰ تعلیمی اداروں میں سکیورٹی ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے خصوصی کمیٹی قائم کردی گئی ۔ ڈائریکٹر کالجز لاہور کمیٹی کے کنونیر ہونگے ۔
تفصیلات کے مطابق یونیورسٹیوں اور کالجز میں سکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ اعلیٰ تعلیمی اداروں میں سکیورٹی ایس او پیز کی نگرانی کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔ تعلیمی اداروں میں سکیورٹی اقدامات یقینی بنانے کے لیے مانیٹرنگ کمیٹی فعال کردی گئی ۔ڈائریکٹر کالجز لاہور احسن مختار کمیٹی کے کنوینر ہونگے ۔کمیٹی چار اراکین پر مشتمل ہوگی ،سکیورٹی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے پر کارروائی کی سفارش کی گئی ہے ۔