ٹرین پر چھاپہ ‘ 217بغیر ٹکٹ مسافر ، کرایہ وجرمانہ وصول
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )لاہور سے سیالکوٹ جانے والی لاثانی ایکسپریس پر شاہدرہ سے نارنگ کے درمیان 217بغیر ٹکٹ مسافروں سے کرایہ و جرمانہ کی مد میں۔۔۔
85ہزار 980روپے جبکہ نارووال سے لاہور آنیوالی نارووال پسنجر ٹرین میں نارنگ سے لاہور تک 101بغیر ٹکٹ مسافروں سے کرایہ و جرمانہ کی مد میں 42ہزار 70 روپے وصول کیے گئے جو کہ قومی خزانے میں جمع کروادیئے گئے ۔اس کارروائی میں کمرشل انسپکٹرز فیصل نذیر اور محمد اکبر گجر، کلیم انسپکٹر محمد عمر حامد کے علاوہ سپیشل ٹکٹ چیکنگ گروپ بھی ڈی سی او ریلوے کے ہمراہ تھا۔