فنڈز جاری نہ ہوئے ، لاکھوں مزدور پریشان
لاہور(خبر نگار)لاہور سمیت پنجاب بھر میں ورکرز ویلفیئر فنڈ سے رجسٹرڈ لاکھوں محنت کش شدید مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔
وفاق کی جانب سے فنڈز جاری نہ ہونے کے باعث تعلیمی، ڈیتھ اور میرج گرانٹس کی ادائیگیاں رک گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وفاقی ورکرز ویلفیئر فنڈ کی جانب سے رواں مالی سال پنجاب کو 27 ارب روپے جاری کیے جانے تھے۔